روٹی کپڑا
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - نان نفقہ، کھانے اور کپڑے کا انتظام، روزمرّہ کا خرچ۔ "مجھ پر اس کا روٹی کپڑا فرض نہیں یہ نوکری کرے اور پیٹ پالے" ( ١٩٢٠ء، گرادبِ حیات، ٢٧ )
اشتقاق
سنسکرت سے ماخوذ اسم 'روٹی' کے ساتھ اسی زبان سے ماخوذ ایک دوسرا اسم 'کپڑا' ملا کر مرکب بنایا گیا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٨٦٠ء میں مثنوی بحرِ مختلف میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - نان نفقہ، کھانے اور کپڑے کا انتظام، روزمرّہ کا خرچ۔ "مجھ پر اس کا روٹی کپڑا فرض نہیں یہ نوکری کرے اور پیٹ پالے" ( ١٩٢٠ء، گرادبِ حیات، ٢٧ )
جنس: مذکر